ہندوستان: آسام میں بھیانک ٹرین حادثہ، 8 ہاتھیوں کی درد ناک موت، کئی ڈبے پٹری سے اترے
ہندوستان کی ریاست آسام میں ایک مسافر ٹرین کے ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکراجانے کے نتیجے میں آٹھ ہاتھی ہلاک اور ٹرین کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے ٹریک پر ہاتھیوں کے ایک جھنڈ کی طرف سیرانگ نئی ہلی راجدھانی ایکسپریس کا لوکو پائلٹ اس وقت متوجہ ہوا جب فاصلہ بہت کم رہ گیا تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لوکو پائلٹ نے بریک لگایا لیکن ٹرین کی رفتار زیادہ اور فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ٹرین ہاتھیوں کے جھنڈ سے جا ٹکرائی۔ اس واقعے میں ٹرین کی ٹکر سے آٹھ ہاتھی ہلاک ہوگئے اور ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئيں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ٹرین کے کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔