Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • برازیل میں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں

برازیل کورونا وائ‏رس کے پھیلاؤ اور اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

 عالمی سطح پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کے اعداد و شمار کے اعتبار سے برازیل ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔برازیل میں کورونا کی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ، پانچ سو تینتالیس ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا کے شکار لوگوں کی تعداد تقریبا دو کروڑ ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بھی سات لاکھ انتیس ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے البتہ ایک کروڑ، ستائیس لاکھ اکیس ہزار ایک سو چھیاسی افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ شکار ملکوں کی فہرست میں پہلے دس ملکوں میں امریکہ، برازیل، ہندوستان، روس، جنوبی افریقہ، میکسیکو، پیرو، کولمبیا، چلی اور اسپین شامل ہیں۔

ٹیگس