غاصب اسرائيل میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی: درجنوں افراد ہلاک
اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائيل میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ شدید سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے افراد لا پتہ بھی بتائے جاتے ہیں۔
جنوبی مقبوضہ فلسطین کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال زیادہ خراب ہے جہاں ریسکیو اہلکار پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ان علاقوں میں بہت سے لوگ اپناگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک شخص کی لاش تالاب سے ملی ہے، جو سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہوگيا تھا۔
اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق عسقلان کے بیت شیکما علاقے میں سیلاب کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے ہیں اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے پاس سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں، اس کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے لیکن اس کے برعکس غزہ کی پٹی میں دو سال کی بمباری اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد لوگوں کو انتہائی سخت حالات کا سامنا ہے اور کیمپوں اور خیموں میں رہنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel