امریکی سینئٹر کا بیان، ٹرمپ کے دور حکومت میں عوام محفوظ نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i371859-امریکی_سینئٹر_کا_بیان_ٹرمپ_کے_دور_حکومت_میں_عوام_محفوظ_نہیں
امریکی سینئٹر اور 2020 کے صدارتی عہدے کی امیدوار کا کہنا ہے کہ امریکا کے عوام، ٹرمپ سے محفوظ نہیں ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی سینئٹر کا بیان، ٹرمپ کے دور حکومت میں عوام محفوظ نہیں

امریکی سینئٹر اور 2020 کے صدارتی عہدے کی امیدوار کا کہنا ہے کہ امریکا کے عوام، ٹرمپ سے محفوظ نہیں ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی سینئٹر ایمی بلوبوچر نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے پرتشدد رویے، ملک گیر مظاہروں اور کورونا وائرس کے بری طرح پھیلاؤ کے بارے میں کہا کہ یہ سب ٹرمپ کے دورے حکومت میں تیز ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام اس ملک میں ذرا بھی محفوظ نہيں ہیں جہاں کے صدر ٹرمپ ہوں۔

امریکی سینئٹر ایمی بلوبوچر نے کہا کہ ہم امریکا میں محفوظ نہیں ہیں کیونکہ نہ صرف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھ رہے ہیں بلکہ ریپبلکن پارٹی کی ریلیوں اور جلوسوں کی وجہ سے 3 ہزار 600 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک امریکا میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔