امریکا، سیاہ فام نوجوان کا پھر قتل+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i371933-امریکا_سیاہ_فام_نوجوان_کا_پھر_قتل_ویڈیو
امریکا میں جہاں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں سیاہ فاموں کا قتل عام بھی جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran

امریکا میں جہاں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں سیاہ فاموں کا قتل عام بھی جاری ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سیاہ فام نوجوان کو پولیس اہلکار 20 گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے مختلف شہروں میں فیڈرل پولیس تعینات کردی ہے۔

25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔