امریکا، انسانیت نے پھر دم توڑ دیا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i372486-امریکا_انسانیت_نے_پھر_دم_توڑ_دیا_ویڈیو
امریکا کے ہیوسٹن شہر میں امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولی مار دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran

امریکا کے ہیوسٹن شہر میں امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولی مار دی۔

سوشل میڈیا پر تازہ جاری ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 21 سالہ سیاہ فام نوجوان نیکولس چاویز کو پولیس نے متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان آرام سے ٹہل رہا ہے اور پولیس اس کو کچھ وارنگ کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیتی ہے۔

امریکی ریاست مینے سوٹا کا شہر مینیا پولس جہاں پچیس مئی کو ایک نسل پرست سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ فام شہری جورج فلوئڈ کو گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا تھا۔ اس ہولناک قتل کے بعد ملک میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف عوام کا غصہ پھوٹ پڑا جو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔