مغربی امریکہ میں وسیع آتشزدگی کی بحرانی صورت حال
امریکہ کے ریاستی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مغربی امریکہ کے علاقوں میں پھیلتی ہوئی آگ سے صورت حال بحرانی ہوتی جا رہی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریاستی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مغربی امریکی ریاست اوریگن میں واقع فینیکس کے دو علاقے آگ کے نتیجے میں خاکستر ہو چکے ہیں اور ریاست کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں کے رہائشی مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں۔لاس انجلیس میں بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور یہ آگ اب ویلسن پہاڑی علاقے کی طرف پھیلتی جا رہی ہے۔
امریکہ کے ریاستی حکام نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک تقریبا چالیس افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔پورٹلینڈ، سیاٹل، سن فرانسیسکو بھی ماحولیات کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔مغربی امریکہ اور خاص طور سے ریاست کیلیفورنیا میں کچھ عرصے قبل لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس ریاست کے بارہ علاقے خاکستر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔