عربوں کی اسرائیل سے دوستی کے اثرات سامنے آنے لگے، نتن یاہو کے مشیر کے بیان پر ہنگامہ مچ گیا
صیہونی وزیر اعظم کے مشیر نے ایک بیان دے کر عرب دنیا میں ہنگامہ مچا دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے مشیر ایدی کوہن کا کہنا ہے کہ عربوں کو مہاجریہودیوں کو معاوضہ دینا چاہئے۔
ایدی کوہن نے رشا ٹو ڈے سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل میں ایک خفیہ کمیٹی نے تیس سال پہلے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں عرب ممالک میں یہودیوں کے اثاثوں کا حساب کتاب ہے اور یہ رپورٹ اسرائیلی حکومت کو دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں ضبط کئے گئے یہودیوں کے اثاثے 200 ارب ڈالر سے زائد ہیں ۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
نتن یاہو کے مشیر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ دسیوں ہزار عرب یہودی اپنے اثاثے واپس چاہتے ہیں جن پر عرب حکومتوں نے قبضہ کر لیا ہے، جیسے مصر، عراق، لیبیا، شام، الجزائر اور تیونس جیسے ممالک میں یہودیوں کے اثاثوں پر حکومت کے قبضے ہیں۔
نتن یاہو کے مشیر ایدی کوہن نے کہا کہ جمال عبد الناصر نے نہر سوئز جنگ کے دوران مصر کے یہودیوں کا 70 ارب ڈالر ہڑپ لیا، اسی طرح مصر نے 1967 کی جنگ میں یہودیوں کے اثاثوں پر قبضہ کر لیا، اسی طرح عراق اور الجزائر میں بھی ہوا۔