Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ پر نکتہ چینی کرنے والی گورنر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام

انٹیلی جنس کی بنیاد پر پہلی کارروائی میں 6 اور دوسری کارروائی میں 7 افراد حراست میں لیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ مخالف سیاستدانوں کو اغوا کرنا چاہتے ہیں اورگریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ تقریباً مکمل کرچکے تھے تاہم اس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

قانون نافذ کرنے والے امریکی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ روز امریکی ریاست مشی گن کی خاتون گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی گورنر گریچن وٹمر امریکی صدر ٹرمپ پر اکثر کڑی تنقید کرتی رہتی ہیں۔ اغوا کا یہ منصوبہ ناکام ہوجانے کے بعد گورنر وٹمر نے اپنے بیان میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سفید فام نسل پرستی کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اغوا کرنے والے تمام افراد دائیں بازو کی ایک سفید فام نسل پرست تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن کی نشاندہی سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبادلۂ خیال سے ہوئی۔

ٹیگس