Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں

امریکی خواتین ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی نسل پرستانہ اور صنفی امتیاز پر منبی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں نکل آئی ہیں۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیے جانے والے ایک مظاہرے میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک خواتین نسل پرستی اور خواتین پر تشدد کے خلاف بھی نعرے لگا رہی تھیں۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں صرف سترہ روز باقی رہ  گئے ہیں۔

 رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق صدر ٹرمپ کو امریکی رائے دھندگان کے درمیان تینالیس فی صد کی حمایت حاصل  ہے جبکہ چون فی صد نے ان کے ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کی حمایت کی ہے۔

ٹرمپ کے تین مشیروں نے بھی گزشتہ دنوں کہا ہے کہ الیکشن میں ٹرمپ کی کامیابی کا امکان کم ہوگیا ہے اور انہیں شکست قبول کرنے کے لیے خود کو تیار کرلینا چاہیے۔

 

ٹیگس