Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں تھم نہیں رہے ہیں نتن یاہو کے خلاف مظاہرے

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ اب پورے اسرائیل میں پھیل گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں کا دائرہ اب پورے اسرائیل میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 18 ہفتوں سے جاری مظاہروں میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے ہفتے کی شب سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خاندانی طور پر مالی بد عنوانیوں میں ملوث نتن یاہو فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

ٹیگس