سیاہ فاموں کے قتل کا سلسلہ جاری، کیلیفورنیا میں احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i374825-سیاہ_فاموں_کے_قتل_کا_سلسلہ_جاری_کیلیفورنیا_میں_احتجاج
امریکہ میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے کیلی فورنیا میں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran

امریکہ میں نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے کیلی فورنیا میں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا۔

امریکی مظاہرین نے شہر سن برنارڈینو میں ایک سیاہ فام نوجوان مارک میتھیو بنڈر جونیئر کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین اس چوراہے پر اکٹھا ہو کر جس کے قریب اس نوجوان کو گولی ماری گئی تھی۔ انہوں نے ’’ہمیں انصاف چاہئے‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس چوراہے کو  بند کر دیا تھا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ مارک میتھیو ایک مجرم تھا اور پولیس کو ایک قتل کی کوشش کے الزام اس کی تلاش تھی ۔

امریکی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مارک میتھیو نے پولیس افسر کی جیب سے اس کا ریوالور بھی کھینچ لیا تھا ۔