Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے کافی آگے

امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق جوبائیڈن 223 اور ڈونلڈ ٹرمپ 166 الیکٹورل کالجز پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

اپڈیٹ: 8:55am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن کے درمیان کڑاکے کا مقابلہ جاری ہے۔ ٹرمپ امریکی ریاست الاباما، انڈیانا، میسی سیپی، کنٹکی، ٹینیسی، اوکلاہوما، آرکنساس، اور ویسٹ ورجینیا میں کامیاب ہو گئے، جبکہ بائیڈن اپنی ریاست ڈیلویئر، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ، میساچیوسٹس، روڈ آئی لینڈ، ورجینیا، نیوجرسی، کنیٹی کٹ، اور ورمونٹ میں بازی مار لے گئے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

 

تازہ ترین نتائج سے ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے...

ٹیگس