جو بائيڈن فتح کی جانب گامزن، حتمی فتح سے بائيس الیکٹورل ووٹ دور، ٹرمپ پیچھے
امریکہ کے صدارتی انتخابات انتہائي حساس موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن اور امریکی صدر کے عہدے کے درمیان صرف بائيس الیکٹورل کالج ووٹوں کا فاصلہ رہ گیا ہے۔
اپڈیٹ: 11:51pm
اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور تازہ اپڈیٹ کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو سات کروڑ سے زیادہ عوامی ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو اڑتالیس ہو گئي ہے۔ صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے کم سے کم دو سو ستر الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ری پبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو چودہ ہے جبکہ عوام کی جانب سے ان کو چھے کروڑ چھہتر لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ ٹرمپ اور بائيڈن دونوں نے ہی اپنی جیت کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے کئی شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جبکہ بدامنی کے خدشے کے تحت پورے امریکہ میں پولیس کو ہائي الرٹ کر دیا گيا ہے۔