امریکہ، ایک شادی جس نے کورونا پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376476-امریکہ_ایک_شادی_جس_نے_کورونا_پروٹوکول_کی_دھجیاں_اڑا_دیں
ایسے حالات میں کہ جب امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ہاسڈک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سات ہزار سے زائد یہودی ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ جیسی کورونا سے بچاؤ کی ہدایات اور پروٹول کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر شادی کی ایک تقریب میں اکٹھا ہوئے۔ نیویارک کے گورنر نے اس اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیویارک کے عوام کی توہین قرار دیا۔ نیویارک امریکہ میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں اب تک قریب پینتیس ہزار افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran