صیہونی حکومت کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376522-صیہونی_حکومت_کا_فوجی_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ_ویڈیو
صیہونی حکومت کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۶ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں اس فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد تمام ٹریننگ پروازوں پر روک لگا دی گئی ہے۔

یہ فوجی ہیلی کاپٹر منگل کے روز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں ٹرینر اور پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے کے بعد صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کمانڈر آمیکام نورکین نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔