Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • یورپ  میں 70 فیصد بے گھر افراد میں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں 2010 کی بہ نسبت بے گھر افراد کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے منگل کے روز خبردار کیا کہ یورپی یونین میں 7 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد ہیں جو 2010 کی بہ نسبت 70 فیصد بے گھر افراد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے حق میں 647 اور مخالفت میں 13 رکن پارلیمنٹ نے ووٹ دیئے جبکہ ووٹنگ میں 32 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت نہیں کی۔

یورپی یونین نے اس اعلامیے میں یورپی پارلیمنٹ سے 2030 تک یورپی یونین میں بے گھر افراد کے مسائل دور کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس موضوع کی جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے بے گھر افراد اور غربت میں شدید اضافہ ہوگا۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بے گھر ہونا، شدید غربت کے زمرے میں آتا ہے جبکہ انسان کا بنیاد حق اس کے سر پر چھت کا ہونا ہے۔

ٹیگس