خطے میں امن کے لیے ایران سے ڈائیلاگ بہترین آپشن ہے: یورپی یونین
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ایران کے مسئلے پر سفارتی راستہ ہی بہترین آپشن ہے۔
سحرنیوز/دنیا: برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کایا کالاس کہا کہ ایران کی صورت حال بہت حساس ہے۔ ہمیں خطے میں ایک اور جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے ہی بہت سی جنگیں ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال سے نکلنے کے لیے سفارتی حل پر زور دینا چاہیے۔ ہم اس سمت میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel