Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں کے پاس مناسب غذا نہیں

امریکا کے مردم شماری کے دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے 2 کروڑ 60 لاکھ افراد مناسب غذاؤں سے محروم ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مردم شماری کے دفتر کے مطابق امریکا کے سیاہ فام خاندان، سفید فام خاندان کی بہ نسبت ڈھائی گنا زیادہ بھوک مری کا شکار ہیں۔

امریکا کے اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت سے ان افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جن کو مناسب غذائیں دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 کروڑ 60 امریکی شہری جبکہ اولاد کے حامل ہر چھ امریکی خاندان میں سے ایک مناسب غذاؤں سے محروم ہیں۔

اس وقت امریکا کے ہیوسٹن شہر کا برا حال ہے اور اس شہر کے زیادہ تر باشندے مناسب غذاؤں سے محروم ہیں۔ اسی شہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں غذائیں حاصل کرنے کے لئے طویل صفیں لگی ہوئی تھیں۔

ٹیگس