Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایک تھیلی کے چٹے بٹے+ کارٹون

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے روس کی خبر رساں ایجنسی آر ٹی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وائٹ ہاوس سے ٹرمپ کے جانے اور بائیڈن کے آنے سے گراونڈ پر کچھ تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2019 کو بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کا حکم دینے کا اعتراف کیا تھا۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایسے اشارے دیئے ہیں کہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے میں واپس لوٹ سکتے ہیں جس سے ٹرمپ 2018 میں نکل گئے تھے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہيں ہے اور دونوں کی ایک ہی پالیسی ہے۔

روسی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے کہا کہ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک جیسے ہیں، دونوں ایک ہی پالیسی کی پیروی کر رہے ہیں، ٹرمپ نے میرے والد کے قتل کا حکم دیا تھا اور بائیڈن نے اس کی حمایت کی تھی۔

ٹیگس