Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • انسٹاگرام نے ایک بار پھر اپنی حقیقت عیاں کر دی

مغربی دہشتگردی اور سامراج نواز سوشل میڈیا چینل انسٹاگرام نے امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی حمایت میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حقائق دشمن اور سامراج نواز سوشل میڈیا نیٹ ورک انسٹاگرام نے امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے "تشدد پسند یا خطرناک " تنظیموں کے نام پر شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں مضمون نویسی کے مقابلے" مرد میداں " سے متعلق تمام پوسٹوں کو ڈيلیٹ کر دیا ہے۔

انسٹاگرام نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ اس قسم کا مواد پوسٹ کیا گیا تو آپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے ساتھ ہی فالوورز کے اکاؤنٹ بھی بند کردیئے جائيں گے۔

واضح رہے کہ " ریڈیو فرھنگ" کے ذریعے "مرد میداں" کے زیرعنوان مضمون نویسی کے مقابلے کو انسٹاگرام نے حذف کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی کے زمرے میں شامل کر کے ہر اس پوسٹ کو حذف کر دیا جاتا ہے جو سامراج مخالف اور حریت پسند اسقامتی محاذ سے مربوط ہوتی ہے۔

ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر بھی انسٹاگرام فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس نے شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس سے متعلق پوسٹوں کو حذف کرنے کا اقدام کیا تھا۔

ٹیگس