امریکہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن ہے: کِم جونگ اون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i379026-امریکہ_شمالی_کوریا_کا_سب_سے_بڑا_دشمن_ہے_کِم_جونگ_اون
شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن ہے: کِم جونگ اون

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے امریکہ کو شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری  کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ میں حکومت کی تبدیلی سے واشنگٹن کا شمالی کوریا کے حوالے سے موقف بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مذاکرات ہونے کے باوجود اختلافات بڑھ گئے تھے۔