پاکستان نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے کشمیر کے بارے میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ کشیدگي میں کمی ، طوفان الاقصی کے اہم نتائج میں سے ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور انتہا پسند صیہونیوں کےدرمیان غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے تعلق سے اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں۔
فرانس میں خوف و وحشت کے سائے میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
فرانسیسی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ابتدائی نتائج کے اعلان اور انتہائی دائیں بازو کی نمایاں کامیابی کے بعد اس ملک کے شہروں میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔