Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  •   شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل

شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل کے با‏عث اسٹورز میں الو بولنے لگے۔

شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ کے باعث خوراک سپلائی لائن میں خلل پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں اسٹورز خالی ہو چکے ہیں۔

ادھر ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ای او گلین رابرٹس نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پریشان ہو کر خوراک کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں، خوراک کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، مسئلہ پر جلد قابو پالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کی سب سے بڑی وجہ برطانوی سپلایر ہیں، جنہوں نے کاغذات مکمل کرنے پر توجہ نہیں دی۔

ٹیگس