واشنگٹن میں بکتربند گاڑیاں اور مزید فوج تعینات+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i379356-واشنگٹن_میں_بکتربند_گاڑیاں_اور_مزید_فوج_تعینات_ویڈیو
امریکا کے نو منتخب صدر کی حلف برداری کے پروگرام کے مد نظر واشنگٹن کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran

امریکا کے نو منتخب صدر کی حلف برداری کے پروگرام کے مد نظر واشنگٹن کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

۲۰ جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن حلف اٹھائیں گے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مزید بکتربند گاڑیاں اور فوجی تعینات کئے جا رہے ہیں۔ 

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ملکی کانگریس پر چڑھائی کر دی تھی۔ اس موقع پر رونما ہونے والے پر تشدد واقعات اور جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

امریکا کے بعض حکام نے ان پر تشدد واقعات کو دہشت گردی قرار دیا تھا اور اس  کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا تھا۔