Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • k2 کوسر کرنے کی سرمائی مہم  کامیاب

نیپالی کوہ پمیاؤں نے k2 کی برفپوش چوٹی پر اپنے جھنڈے گاڑ دیئے۔

K2 کی تاریخی سرمائی مہم جوئی میں کامیابی نے کوہ پیماؤں کے قدم چوم لیے، 10 نیپالی کوہ پیماؤں نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا اور پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا گیا۔

نیپالی ٹیم کے ممبران نے 10 میٹر کا فاصلہ ایک ساتھ طے کیا اور مل کر چوٹی پرقدم رکھ کر کامیابی حاصل کی۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم ہفتے کی شام 5 بجے چوٹی کی انتہائی بلندی پر پہنچی، کوہ پیما 10 منٹ تک چوٹی پر ٹھہرے اور پھر واپسی کا سفر شروع کیا۔

48 کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم 29 دسمبرکو بیس کیمپ پہنچی تھی جس میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، تاہم صرف 10 نیپالی کوہ پیما خطرناک چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

K2  کی چوٹی سر کرنے پر پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی  نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے اس علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

ٹیگس