Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کا مواخذہ

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا اور یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔

امریکی سینیٹ (ایوان بالا) میں اقلیتی رہنما مچ میک کونیل نے فروری میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کی تجویز پیش کی ہے۔

ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر 6 جنوری کو حملہ کرنے کے الزام میں امریکی ایوان بالا میں گزشتہ ہفتہ مواخذے کی تحریک چلائی گئی تھی۔ تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیپیٹل ہل میں مظاہرین کے پہنچنے سے قبل انہوں نے جو تقریر کی تھی وہ سراسر مناسب تھی ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے  پہلے صدر ہیں۔

ٹیگس