Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں کورونا مریضوں کی اموات میں اضافہ

برطانیہ میں کورونا کی اٹھنے والی نئی لہر میں اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور یورپ کا یہ ملک امریکہ، ہندوستان، برازیل اور میکسیکو پر مشتمل دنیا کے ان چار ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں سینتیس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم جانسن نے حال ہی میں نئے قسم کے کورونا کی لہر اٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں برطانوی کورونا کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو پھیلاؤ کے لحاظ سے عام کورونا کی بنسبت کہیں زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

ٹیگس