فرانس، فوڈ پیکج کے لئے طولانی صفیں+ ویڈیو
فرانس میں کورونا کی وجہ سے عائد پابندیوں نے عوام کی زندگی دشوار کر دی ہے۔
فرانس کے عوام کو ضروریات کی چیزوں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور زیادہ تر عوام کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے۔
فرانس میں بھی مہلک وائرس کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے متعدد پابندیاں عائد کی تاہم حکومت کو اس بارے میں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی۔
کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے فرانس کے صدر نے عوامی اجتماعات تک پر پابندی عائد کر دی اور دفاعی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی کیا لیکن کورونا کو اس طرح سے کنٹرول نہیں کر سکے جس طرح کی امیدیں تھیں۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو بہت زیادہ مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مال اسٹور اور بڑی بڑی دوکانوں میں سامان ختم ہوگئے ہیں اور لوگوں کو غذائی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے۔
لوگ اپنا پیٹ بھرنے کے لئے حکومت کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے فوڈ پیکٹ کو حاصل کرنے کے لئے طولانی قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ سردی کے موسم میں فرانس کے عوام کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔