امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید برفباری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i380560-امریکہ_کی_شمالی_ریاستوں_میں_شدید_برفباری
برفباری نے امریکہ کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی شمالی ریاستوں میں شدید برفباری

برفباری نے امریکہ کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

ادھر انڈیانا، پنسلوانیا اور گریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

شدید برفباری کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی  جس کے بعد یہاں برفباری کا 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

متاثرہ ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ  اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔