یوگینڈا، باغی رہنما "ڈومینیک اونگوَین" کو عالمی عدالت کا سامنا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i380674-یوگینڈا_باغی_رہنما_ڈومینیک_اونگوَین_کو_عالمی_عدالت_کا_سامنا
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے یوگیںڈا کے باغی لیڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۵۱ Asia/Tehran
  • یوگینڈا، باغی رہنما

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے یوگیںڈا کے باغی لیڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوگینڈا کے باغی لیڈر "ڈومینیک اونگوَین"  کو جنگی اور خلاف انسانیت جرائم کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

باغی مسلح گروہ کے 46 سالہ لیڈر پر شمالی یوگینڈا میں متعدد جرائم کے الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں قتل، تخریب کاری، جنسی تشدد اور بچوں کو جبری فوجی بنا کر انکے عسکری استعمال جیسے الزامات شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت "ڈومینیک اونگوَین"  کے لیے سزا کا اعلان آئندہ دنوں میں کرے گی۔