کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری کا تیل سمندر میں پھیل گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i380846-کیلی_فورنیا_کی_آئل_ریفائنری_کا_تیل_سمندر_میں_پھیل_گیا
کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری کا تیل سمندر میں پھیل گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری کا تیل سمندر میں پھیل گیا

کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری کا تیل سمندر میں پھیل گیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری سے 600 گیلن تیل کے اخراج کے سبب تیل سمندر میں دور تک پھیل گیا۔

رچمنڈ آئل ریفائنری حکام کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پا لیا گیا ہے اور پانی میں تیل کے پھیلاؤ کو صاف کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے عوام کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تیل کے اخراج کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔