Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • روس پر پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں: یورپی یونین

روس اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھنے کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بریسلز کی جانب سے ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزب بورل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے اعلی حکام بائیس فروری کو ہونے والے اجلاس میں روس پر پابندی عائد کرنے کے موضوع پر غور کریں گے اور مارچ کے مہینے میں ماسکو کے سلسلے میں حتمی تجاویز پیش کریں گے۔

چار سے چھے فروری تک ماسکو کے دورے پر رہے جوزب بورل نے روسی حکام سے روس اور یورپی یونین کے تعلقات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی تھی.

یورپی یونین کی جانب سے آلکسی ناوالنی کے حامیوں کے غیرقانونی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے باعث یورپی یونین اور ماسکو کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

روس نے یورپی یونین کی جانب سے ان مظاہروں کی حمایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ گزشتہ جمعے کو روس کی وزارت خارجہ نے غیر قانونی مظاہروں میں شرکت کے باعث تین یورپی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیتے ہوئے ملک سے باہر نکال دیا تھا، اس کے بعد کچھ یورپی حکام نے روس کے اس اقدام کی مذمت کی اور جرمن چانسلر نے روسی حکام کو پابندی عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ٹیگس