Feb ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ڈنمارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے لیے چھاپا مار کارروائی کے دوران پولیس اہلکار گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں
    ڈنمارک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے لیے چھاپا مار کارروائی کے دوران پولیس اہلکار گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں

دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کرنے والے13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیمیاوی مادہ بھی ضبط کیا ہے، جو دھماکہ خیز اشیا بنانے میں استعمال ہو سکتا تھا۔

ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اسی سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت انصاف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے اس کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے۔حکام نے مبینہ دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ سے بذریعہ ترکی داعشی عناصر کی شام اور عراق منتقلی کا کام مغربی ملکوں کے متعلقہ اداروں کی نگرانی اور ہماھنگی سے انجام پاتا رہا ہے۔

 

ٹیگس