کانگو میں مسافر کشتی کو المناک حادثہ
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
افریقی ملک کانگو میں سیکڑوں مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق دریائے کانگو میں تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔ علاوہ ازیں حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ کانگو میں دریا پر سفر عام ہے، یہاں دور دراز علاقوں کے لیے عام طور دریائی سفر کیا جاتا ہے اس لیے اکثر مسافر بردار کشتیوں کے حادثات پیش آتے ہیں۔