Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس منعم انتقال کرگئے

کارلوس منعم نے 1989 سے 1999 تک دو مرتبہ ارجنٹینا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں

ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس منعم انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ارجنٹینا کے مقامی میڈیا کی جانب سے بھی کارلوس منعم کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

90 سالہ کارلوس منعم نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے خراب صحت کے باعث انہیں حالیہ ماہ میں کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دارالحکومت بیونس آئرس کے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے

کارلوس منعم نے 1989 سے 1999 تک دو مرتبہ ارجنٹینا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے سخت پرائیوٹائزیشن پالیسی اپنائی۔

ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس