Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • فرانس اور ارجنٹائن کے کوچ نے ایک دوسرے کے بارے میں کیا کہا ؟

ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیموں کے کوچ حضرات نے اپنی فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایک دوسرے کی ٹیموں کو بہترین قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈیس چیمپس  اور ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے فیفا کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری توجہ فتح پر مرکوز ہے۔
ڈیسچیمپس نے ارجنٹائن کے سپر اسٹار کے بارے میں کہا: وہ اس ورلڈکپ میں ایک پلے میکر کی طرح ہے اور اسے میدان پر تسلط حاصل ہے لہذا لیونل کو روکنا بہت مشکل ہے۔
ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی کا کہنا تھا کہ  ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فائنل میچ میسی اور ایمباپے سے آگے کی بات ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ لیونل میسی کا ارجنٹائن کے ساتھ آخری میچ  ہے تو ہمیں امید ہے کہ ہم یہ  کپ جیت سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں کہ  کیلیان ایمباپے اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور وہ وقت کے ساتھ ساتھ خود کو مزید اگے بڑھاسکتے ہیں۔ 

ٹیگس