روس میں دہشت گردوں کا ایک نیٹ ورک پکڑا گیا
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
روس کا کہنا ہے کہ شمالی قفقاز میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے۔
روسی خفیہ ایجنسی نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں کم ازکم 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فیڈرل سیکورٹی بیورو (ایف ایس بی) نے زیر حراست افراد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
روسی فورسز کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسند مبینہ طور پر شمالی قفقاز کے کئی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ایف ایس بی نے ملزمان سے خودکش جیکٹیں، دیسی ساختہ بم اور خودکار ہتھیار بھی قبضے میں لینے کا دعوا کیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے کہ ان افراد کو کب اور کہاں گرفتار کیا گیا۔ احتمال دیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک سے وابستہ عناصر کے تانے بانے داعش یا القاعدہ کی باقیات سے ملتے ہیں۔