امریکی عوام کی بدتر حالت، بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں عوام
سوپر پاور اور دنیا میں سب سے امیر کہے جانے والے ملک امریک کے کروڑوں شہری اب بجلی اور گیس کے بل کی ادائیگي کی توانائی نہيں رکھتے ہیں۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ایسے کروڑوں شہری ہیں جو اپنے گھروں کا کرایہ اور بلوں کی ادائیگی نہیں کر پا رہے ہیں۔
یہ کوئی ایک مہینے کی بات نہیں ہے بلکہ یہ کروڑوں امریکی شہری گزشتہ کئی مہینوں سے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے ہیں۔
امریکا کی آدھی سے زیادہ ریاستوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے مد نظر بلوں کی ادائیگی کی تاریخیں بڑھا دی ہیں۔
در ایں اثنا بجلی کی کمپنوں کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی وجہ سے امریکا میں بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ اضافہ 23 فیصد سے بھی زائد بتایا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بجلی کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکا میں لوگوں کے اقتصادی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ وہاں پر بہت سے خاندانوں کے پاس عام ضرورتوں کی چيزیں خریدنے کے لئے بھی پیسوں کی کمی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی ٹکساس ریاست کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
امریکا میں بڑھتی سردی کی وجہ سے ایک کروڑ افراد ٹیکساس ریاست میں بجلی اور پانی کی قلت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹکساس میں شدید سردی پڑ رہی ہے جبکہ ایک کروڑ 30 لاکھ افراد پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔