Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran

آرمینیا میں حکومت کے مخالفین اور حامیوں کے جاری مظاہروں کے درمیان فوجی بغاوت کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے چیف آف آرمی اسٹاف اونیک گاسپاریان کو بر طرف کر دیا جس کے بعد دار الحکومت ایراوان پر جنگی طیاروں کی گشت ہونے لگی۔ 

حالات کو خراب دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجی بغاوت کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ملک کے تمام فوجیوں، فوجی افسروں اور عہدیداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے کام سے سرو کار رکھیں اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو ترجیح دیں۔

اس سے پہلے آرمینیا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے وزیر اعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

دوسری جانب ایران نے بھی آرمینیا کے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس