Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • اسلامو فوبیا کے تعلق سے اقوام متحدہ کی رپورٹ

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر حکومتیں خاموش ہیں۔

 اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بعض ممالک اسلام کے نام پر کی جانے والی کارروائیوں سے دراصل مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض ممالک اسلام کا منفی تاثر ابھار کر مسلمانوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں جس سے ان ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی جان و مال کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض ممالک نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک، دشمنی اور تشدد کو مستقل اور جائز قرار دیا ہے۔ اسلام دشمنی کے شکار ان ممالک میں مسلمانوں کے خلاف ایک تصوراتی دیوار تعمیر کر دی ہے جس سے ان ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں کے انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں اور ریاست اس پر آنکھیں بند کئے سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نائن الیون کے مشکوک واقعات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2001 میں امریکہ میں دہشت گرد حملے کے بعد اسلام کے نام پر کی جانے والی کارروائیوں سے مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کئی مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو بتایا ہے کہ بعض ممالک میں انہیں مشکوک کمیونٹیز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ایک چھوٹی سی جماعت کی کارروائیوں کو پوری مسلم امہ پر ڈال کر مسلمانوں سے نفرت کا پرچار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس