Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • نوواک جوکوویچ نے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا

نوواک جوکو ویچ نے اے ٹی پی رینکنگ میں لگاتار طویل عرصے تک پہلے نمبر پر رہنے کا راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

صربیہ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ، مسلسل تین سو گیارہ ہفتے تک اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ون رہنے والے، دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے مسلسل سب سے زیادہ طویل عرصے تک نمبر ون رہنے کا ریکارڈ راجر فیڈرر کے نام تھا۔ راجر فیڈرر مسلسل تین سو دس ہفتے تک اے ٹی پی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے۔ اب نوواک جوکو ویچ نے، مسلسل تین سو گیارہ ہفتے تک پہلے نمبر پر رہ کر ان کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نوواک جوکوویچ نے راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد کہا کہ اس کے لئے انھوں نے بے پناہ محنت کی ہے اور پسینہ بہایا ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں فیڈرر جو کر رہے ہیں وہ، خود ان کے اور ٹینس کے دوسرے کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال ہے۔

 

ٹیگس