امریکہ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i383201-امریکہ_میں_فائرنگ_سے_پولیس_افسر_سمیت_6_افراد_ہلاک
امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کنگ سپرمارکیٹ میں ہوئی جس میں اے آر پندرہ رائفل استعمال کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔