Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکا کو چین کا انتباہ

حکومت چین نے بیجنگ کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے

 شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پیر کو چین کے خلاف امریکی پابندیوں اور مداخلتوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن کے اس طرح کے اقدامات کا بھرپور جواب دے گا۔ 

وانگ ای نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی عوام ، علاقے اور دنیا کے دیگر ممالک کے مفادات کا احترام کرے۔ چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیجنگ ، برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن دنیا کو امریکی سرپرستی اور مداخلتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

ٹیگس