Apr ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • کوسوو: فضّہ عثمانی ملک کی نئی صدر منتخب

کوسوو، فضّہ عثمانی ملک کی نئی صدر منتخب ہوگئيں۔

کوسووو کی پارلیمنٹ نے 38 سالہ رہنما فضّہ عثمانی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق صدر ہاشم تھاچی کے نومبر میں سبکدوش ہوجانے کی وجہ سے صدر کا عہدہ خالی پڑا تھا۔

سابق صدر ہاشم تھاچی کو مبینہ طور سے جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفادینا پڑا تھا۔

پرسٹینا میں کوسووو کی پارلیمنٹ نے اصلاح پسند رہنما اور وکیل فضّہ عثمانی کی اس منصب کے لیے منظوری دی، جب کہ سربیائی جماعت نے انتخاب کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

 120 رکنی پارلیمنٹ میں موجود 82 ارکان میں سے 71 نے فضّہ عثمانی کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیراعظم البین کورتی اور ان  کی جماعت  "ویت ویندوسی"  پارٹی نے فضّہ عثمانی کی حمایت کی تھی۔

ٹیگس