Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں بیروزگاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد

کورونا کی وبا اور معاشی پالیسیوں میں عدم توازن کی بنا پر بیروزگاروں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام ٹائمز کے مطابق امریکہ کے محکمہ برائے افرادی قوت نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد ملک بھر میں بے روزگاری کی فی ہفتہ شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے قبل بے روزگاری الاؤنس کے لیے ہر ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد عموما 2 لاکھ 20 ہزار سے کم ہوتی تھی لیکن گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 44 ہزار امریکیوں نے بے روزگاری الائونس کے لیے درخواستیں دیں جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آجر ابھی بھی اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہے ہیں۔

 امریکی حکومت کے مطابق گزشتہ ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار تھی اور ایک ہفتے میں ہی بے روزگاروں کی تعداد میں 16 ہزار افراد کا اضافہ ہوگیا۔  

 

ٹیگس