May ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ برطانیہ ؛ علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ریفرنڈم کرائے جانے کی مخالفت کو چیلنج کردیا ہے۔

اسکائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجن  نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا انعقاد صرف عدالت روک سکتی ہے ۔

نیکولا اسٹرجن نے کہا کہ اگر وزیراعظم ریفرنڈم رکوانا چاہتے ہیں تو انہیں قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

حکومت برطانیہ اسکاٹ لینڈ میں علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی مخالفت کر رہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے لیے پہلی بار ریفرنڈم اٹھارہ مارچ دوہزار چودہ کو ہوا تھا جس کے دوران پچپن فی صد رائے دہندگان نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیئے تھے جبکہ پینتالیس فی صد نے علیحدگی کا مطالبہ کیا تھا۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور کورونا کے بحران کے بعد سے اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس