May ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کے انخلاء کا آغاز ہوا

جارجیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے۔

جارجیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جارجیا کے ایک سو فوجی افغانستان سے واپس آ رہے ہیں۔ جارجیا کے یہ فوجی مزار شریف کے مارمال کیمپ میں جرمن فوجیوں کے زیرکمان تعینات تھے۔ نیٹو کے اتحادی ممالک نے اپریل دوہزار اکیس میں فیصلہ کیا تھا کہ پہلی مئی سے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے باہر نکالنا شروع کر دیں گے۔ آئندہ مہنیوں میں انخلاء کا کام مکمل ہوجائے گا۔

جارجیا کے فوجی دوہزار چار سے افغانستان میں نیٹو کے آپریشن کا حصہ رہے ہیں۔ انخلاء سے پہلے افغانستان میں جارجیا کے آٹھ سو ساٹھ فوجی تعینات تھے ۔افغانستان سے جارجیا کے فوجیوں کا انخلاء ایسے عالم میں شروع ہوا ہے جب نیٹو کے سربراہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کے بعد بھی افغانستان کے اندر اور باہر اس ملک کے سلسلے میں اپنی بعض سرگرمیاں جاری رکھے گے۔

امریکی صدر بائیڈن نے ابھی حال ہی وعدہ کیا ہے کہ امریکی فوجی گیارہ ستمبر تک افغانستان سسے باہر نکل جائیں گے۔ افغانستان کے عوام اور حکام بارہا اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس