May ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد جاں بحق

آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مغربی نائجیریا میں 160 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی ایک بھاری بھرکم کشتی دریائے نائیجر میں ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ناگسکی (Ngaski ) کے انتظامی سربراہ عبد اللہِ بخاری وارا (Abdullahi Buhari Wara) کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز یہ کشتی وسطی نائیجر ریاست سے روانہ ہوئی اور یہ شمال مغربی کیبی ریاست (northwest Kebbi state ) جا رہی تھی کہ یہ حادثہ رونما ہوا۔

نیشنل انلینڈ واٹر ویز اتھارٹی (National Inland Waterways Authority) کے مقامی منیجر یوسف برما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشتی میں 180 مسافروں کی گنجائش نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 20 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، 150کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ باقی 6 افراد لاپتہ ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔

انہوں نے کشتی حادثے کی وجہ اوورلوڈنگ  بتاتے ہوئے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار کئے گئے تھے اور کشتی میں 180 مسافروں کی گنجائش نہیں تھی۔

ٹیگس