May ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • اوپن اسکائز ٹریٹی کے تعلق سے روس کا امریکی اعلان پر ردعمل

روسی وزارت خارجہ نے اوپن اسکائیز ٹریٹی، یا کھلے آسمانوں کے معاہدے میں عدم واپسی کے متعلق امریکی پیغام پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلے آسمانوں کے معاہدے میں عدم واپسی سے متعلق امریکی پیغام ہمیں موصول ہو گیا ہے۔

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکیس مئی دوہزار بیس کو روس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور بائیس نومبر کو باضابطہ طور پر اس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں روس نے جنوری دوہزار اکیس میں مذکورہ معاہدے سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اوپن اسکائیز معاہدے میں چونتس ممالک شامل ہیں اور یہ معاہدہ تمام رکن ملکوں کو ایک دوسرے کی حدود میں اعتماد قائم رکھنے کی غرض سے نگرانی کی پروازیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔ روس اور امریکہ ہی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے اولین ممالک تھے۔ یہ معاہدہ سن انیس سو بانوے میں طے پایا تھا اور اس پر عملدرآمد دو ہزار دو میں شروع ہوا تھا۔

ٹیگس